کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب اغوا کارخاتون گرفتار

گرفتار خاتون اغوا کار نے بچی کی رہائی کے لیے30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔


Staff Reporter May 08, 2024
گرفتار خاتون اغوا کار نے بچی کی رہائی کے لیے30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی کوبازیاب کرکے اغوا کارخاتون کوگرفتارکرلیا، گرفتار خاتون اغوا کار نے بچی کی رہائی کے لیے30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی کوبازیاب کرکے اغوا کارخاتون کوگرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی توحید رحمٰن میمن کے مطابق منگل کی شب وقاص نامی شہری نے اپنی ساڑھے4 سالہ بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا اور پولیس کو بتایا تھا کہ ان کے بیٹی کو اسکول سے کوئی نامعلوم خاتون لے کرچلی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد کچھ ہی گھنٹوں میں جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے مغوی بچی کا سراغ لگایا اور لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے ملزمہ ثمینہ زوجہ کامران کوگرفتارکرلیا۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار اغوا کار خاتون نے مغوی بچی کی رہائی کے لیے والدین کو فون کال کرکے30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا ، جس پر پولیس نے اغوا کار خاتون کی کال ٹریس کی اور لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچی کو بازیاب کرایا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی نے بتایا کہ بازیاب کرائی جانے والی بچی کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ بچی کے اغوا میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں