برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 8 مئ 2024
15 سالہ طالب علم کیساتھ جنسی تعلق سے برطانوی ٹیچر کی بیٹی بھی ہوئی تھی، فوٹو: فائل

15 سالہ طالب علم کیساتھ جنسی تعلق سے برطانوی ٹیچر کی بیٹی بھی ہوئی تھی، فوٹو: فائل

 لندن: برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 30 سالہ خاتون ٹیچر ربیکا جوانس کو عدالت میں پیش کردیا گیا جو اپنے 15 سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ایک بچی کی ماں بھی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ 2021 میں اسکول کا طالب علم اپنے والدین کو دوست کے گھر رکنے کا کہہ کر گیا لیکن بعد میں اس نے اپنی ٹیچر کے ساتھ بیڈ روم میں لیٹے ہوئے تصویر واٹس اپ گروپس میں بھیجیں۔

یہ تصاویر بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی این جی اوز تک پہنچی اور انھوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس پر انگلش ٹیچر 30 سالہ ربیکا جوانس کو حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس کے بقول بعد ازاں ٹیچر کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی لیکن انھوں نے پھر ایک اور طالب علم سے جنسی تعلقات استوار کیے جس سے ان کی ایک بچی بھی ہوئی۔

جس پر والدین کی شکایت پر ٹیچر ربیکا کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

نابالغ طلبا کو جنسی طور پر ورغلانے اور غیر قانونی تعلقات استوار کرنے کی دفعات کے تحت خاتون ٹیچر چارج شیٹ کیا گیا۔ جس کے بعد عدالتی کارروائی اگلی سماعت تک ملتوی کردی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔