- پارلیمان کے تقدس کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیراعظم
- پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی وفود کی فضل الرحمان سے ملاقات
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
- شمالی کوریا: یورینیم افزودگی کی خفیہ تنصیب کی نایاب تصویر جاری
- کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل
- آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
- ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا
- آئینی ادارہ ہیں کوئی دھمکی قبول نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع کا سپریم عدالت کی وضاحت پر ردعمل
- پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
- گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز
سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
راولپنڈی: شیر افضل مروت سے سوال کیوں کیا؟؟ پی ٹی آئی رہنما کے ساتھی آپے سے باہر ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کے ساتھیوں نے سوال کرنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی بارش کردی جس پر وہاں موجود صحافیوں نے صحافی کو بچایا۔
یہ واقعہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پیش آیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ “آپ کے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ آپ نے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کی ‘بھیک’ مانگنے کے لیے رابطہ کیا۔
مزید پڑھیں: شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
شیر افضل مروت صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے اور انہوں نے صحافی کو سوال پوچھنے سے روکتے ہوئے کہا کہ اپنے الفاظ کا صحیح استعمال کریں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ “بھکاری آپ خود ہوں گے، میں لعنت بھیجتا ہوں ایسے صحافی پر جو گھٹیا زبان استعمال کرتا ہے، آپ کو آئندہ مجھ سے سوال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی”۔
اس سے قبل شیر افضل مروت نے شبلی فراز اور عمر ایوب خان کے ان کے ساتھ متعصبانہ رویے پر اپنی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔