موسم کی مزاحمت کرنے والے پودے اگانے کے لیے لیبارٹری قائم

30 لاکھ پاؤنڈز کی اس فیسیلیٹی کے اندرونی میدان کو دنیا کے کسی بھی ماحول میں ڈھالا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک May 11, 2024
(تصویر: یونیورسٹی آف ایسیکس)

برطانیہ کی ایک یونیورسٹی میں ایک نئی لیبارٹری قائم کی گئی ہے جس کا مقصد موسم کی مزاحمت کرنے والے پودے اگانا ہے تاکہ مستقبل میں غذائی سیکیورٹی کو یقینی بنائی جا سکے۔

یونیورسٹی آف ایسیکس میں بنائی گئی 30 لاکھ پاؤنڈز کی اس فیسیلیٹی کے اندرونی میدان کو دنیا کے کسی بھی ماحول میں ڈھالا جاسکتا ہے اور ایسے سوٹس ہیں جو گرم ہوتی دنیا کی نقل بن سکتے ہیں۔ جبکہ محققین ان حصوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار اور درجہ حرارت کی سطح کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

اس فیسیلیٹی میں عمودی کاشتکاری اور کمپیوٹر پلانٹ اسکیننگ ٹیکنالوجی کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے پودوں کی نشونما کی نگرانی کی جائے گی۔

عمودی فارمنگ کے طریقہ کار میں فصلوں کو نیچے سے اوپر کی جانب تہوں کی صورت میں اگایا جاتا ہے۔

اسمارٹ ٹیکنالوجی ایکسپیریمنٹل پلانٹ سوٹ (ایس ٹی ای پی ایس) میں کی جانےو الی تحقیق مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے تحت کی جائے گی جو نئے خیالات، ٹیکنالوجیز اور لائحہ عمل وضع کرنے میں مدد دے گی تاکہ اس متعلق پیش گوئی کی جاسکے زراعت اور قدرتی دنیا کس طرح تبدیل ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں