- چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
- پاک بھارت تعلقات ،مکالمہ اور امن کے امکانات
- کراچی: مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں بچہ جاں بحق، دو بھائی زخمی
- مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
- کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- لاہور، پولیس اہلکاروں کے قتل اور درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
- پارلیمان کے تقدس کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیراعظم
- پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کو حمایت کیلیے منانے کی کوششیں
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
- شمالی کوریا: یورینیم افزودگی کی خفیہ تنصیب کی نایاب تصویر جاری
کانگریس رہنما کا پاکستان کی حمایت میں بیان وائرل؛ مودی سرکار تلملا گئی
نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما منی شنکر کو آج کل اپنے ایک انٹرویو کے وائرل ہونے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی تنقید اور انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کے تامل ناڈو کے رہنما منی شنک کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے کہا بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنا چاہئے ورنہ بھاری قیمت چکانا پڑسکتی ہے۔
منی شنکر نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے مذاکرات کے بجائے فوجی طاقت بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے جس سے صرف کشیدگی بڑھے گی۔ پاکستان کے پاس ایٹمی بم ہیں اور وہ یہ بم بھارت پر گرا سکتا ہے۔
کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ ایٹم بم تو ہمارے پاس بھی ہے لیکن ہمارے یہاں سے کسی ‘پاگل’ نے لاہور پر بم گرانے کا فیصلہ کیا تو اس کے تابکاری اثرات امرتسر تک پہنچنے میں صرف 8 سیکنڈ لگیں گے۔
خیال رہے کہ منی شنکر کا یہ بیان کافی پرانا ہے اور اب دوبارہ وائرل ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی سرکار کے وزرا تلملا اُٹھے ہیں اور انتہا پسند ہندو سوشل میڈیا پر انھیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔