انٹربورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

عائشہ خان انصاری  ہفتہ 11 مئ 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی کراچی بورڈ نے فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کا پہلا مرحلہ بروز منگل 28 مئی 2024 ء سے شروع ہوگا۔

انٹر میڈیٹ حصہ اول وحصہ دوم کے امتحانات کے پہلے مرحلہ میں سائنس پری میڈیکل ، پری انجینئرنگ ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات بروز منگل 28 مئی 2024ء سے شروع ہو رہے ہیں جو بروز بدھ 26 جون 2024 ء تک جاری رہیں گے۔

صبح کی شفٹ میں 9 بجے سے 12 بجے تک سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس کے امتحانات منعقد ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ میں 2 بجے سے 5 بجے تک سائنس جنرل کے امتحانات لیے جائیں گے۔

چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر نسیم احمد میمن کی خصوصی ہدایات پر تمام گروپس کا الگ الگ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔