اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

ویب ڈیسک  پير 13 مئ 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈرڈ انڈیکس کی سطح ملکی تاریخ میں پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج مارکیٹ میں تیزی رہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 956 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

پہلی بار انڈیکس 74000پوائنٹس نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا اور بڑھ کر 74042 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر آگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔