غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا

ویب ڈیسک  منگل 14 مئ 2024
اسرائیل فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرے،امریکا:فوٹو:فائل

اسرائیل فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرے،امریکا:فوٹو:فائل

  واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ غزہ میں نسل کشی ہونے کا یقین نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے تاہم اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہیے ہیں۔

امریکی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ امن کی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن حماس کی شکست چاہتے ہیں تاہم انہیں فلسطینیوں کی تکلیف کا احساس ہے۔ جوبائیڈن سمجھتے ہیں کہ رفح میں آپریشن کو اسٹریٹیجک اینڈ گیم سے جوڑنا چاہیے۔ امریکا اسرائیل کو انسداد بغاوت کی کبھی نہ ختم ہونے والی مہم میں الجھنے سے بچائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔