بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا

ویب ڈیسک  بدھ 15 مئ 2024
مختصر فارمیٹ سب سے زیادہ ففٹیز بابراعظم کے نام ہوگئیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

مختصر فارمیٹ سب سے زیادہ ففٹیز بابراعظم کے نام ہوگئیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئرلینڈ کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور نصف سینچری بناکر ویرات کوہلی کے ریکارڈ پر قبضہ جمالیا۔

ڈبلن میں کھیلے گئے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ کے دوران بابراعظم نے 42 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی تاہم 50 رنز مکمل کرتے ہی انہوں نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 39 ففٹیز کے ساتھ بابراعظم نے کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیا۔ ویرات 38 ففٹیز کیساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ روہت شرما نے 34، محمد رضوان اور ڈیوڈ وارنر 27،27 ففٹیز بنائی ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی 38 ویں ففٹی؛ ریکارڈ میں کوہلی کے برابر آگئے

بابراعظم نے مختصر فارمیٹ میں مجموعی طور پر ففٹیز کی سنچری بنانے والے چوتھے بیٹر کے طور پر بھی اپنا نام درج کروالیا،اس فہرست میں ڈیوڈ وارنر،کرس گیل اور ویراٹ کوہلی کے نام پہلے سے موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے

قبل ازیں گزشتہ دنوں بابراعظم سب سے زیادہ 77 ٹی20میچز میں قیادت کرنے والے کپتان بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔