زرتاج گل سے تلخ کلامی طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی کا آج کا اجلاس جاری رہنے تک معطل کی گئی تھی


ویب ڈیسک May 17, 2024
طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معذرت کرلی تھی:فوٹو:فائل

رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال ہوگئی۔

طارق بشیر چیمہ کی رکنیت گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی قومی اسمبلی کی رکن زرتاج گل کے بارے میں نازیبا گفتگو اور تلخ کلامی کے باعث معطل کی گئی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی مداخلت پر طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معذرت کر لی تھی۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی

اسپیکرقومی اسمبلی نے آج کے اجلاس میں رولنگ دے کر ایوان سے رکنیت معطل کرنے کی منظوری لے کر طارق بشیر چیمہ کی رکنیت جاری سیشن کے لیے معطل کی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر جاری رہنے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا جس کے بعد طارق بشیر چیمہ کی رکنیت بحال ہوگئی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں