2 ریاستی حل تک فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے عرب لیگ

عرب لیگ کا 33 واں سربراہی اجلاس بحرین میں ہوا


ویب ڈیسک May 17, 2024
عرب لیگ کا 33 واں سربراہی اجلاس بحرین میں ہوا

عرب لیگ کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا واحد دو خود مختار ریاستوں کا قیام ہے اور تب تک وہاں اقوام متحدہ کی امن افواج تعینات کی جائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کی میزبانی بحرین نے کی، اجلاس میں دریائے نیل، دجلہ اور فرات میں پانی کی حفاظت اور مصر، سوڈان، عراق اور شام کے حقوق کی حمایت کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مصر اور جمہوریہ سوڈان کے لیے آبی تحفظ ضروری ہے جب کہ دریائے دجلہ، فرات اور نیل کے پانیوں کے حقوق میں شام اور عراق کا بھی حصہ شامل ہے۔

اعلامیے میں اندرونی معاملات میں مداخلت اور وہاں آبادیاتی تبدیلی لانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ شام کے تنازع کے حل کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اعلامیے میں یمن کے معاملے میں سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یمن کی صدارتی کونسل کی حمایت اور سیاسی بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مزید آگے بڑھایا جائے۔

اعلامیے میں لیبیا کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور تمام غیر ملکی افواج کے انخلا پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لیبیا کے عوام کو اپنا فیصلہ خود کرنے دیا جائے۔

عرب لیگ کے اعلامیے میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دو ریاستی حل کے نفاذ تک اقوام متحدہ سے وہاں امن افواج کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں