ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
ڈیوڈ رش اس سے قبل 2019 میں ایک منٹ میں 98 پینسلیں توڑنے کا ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں
امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ ساز نے ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑ کر ایک بار پھر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اس سے قبل 2019 میں ایک منٹ میں 98 پینسلیں توڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
2019 کے بعد سے یہ ریکارڈ متعدد بار توڑا جا چکا ہے اور ایک بار ڈیوڈ رش کی 111 پینسلیں توڑنے کی کوشش کو اسٹاپ واچ دیکھنے والے کی غلطی کی وجہ سے رد کیا جا چکا ہے۔
ایک ہفتے بعد ڈیوڈ رش نے یہ کوشش دوبارہ کی اور اس بار ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑ کر 2022 میں ریکارڈ بنانے والے رونلڈ سارچیان کی برابری کر کے، شریک ریکارڈہولڈر بن گئے۔