ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک  اتوار 19 مئ 2024
سابق کرکٹر نے پاک بھارت ٹیموں کے سیمی یا فائنل کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کرکٹر نے پاک بھارت ٹیموں کے سیمی یا فائنل کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔

مقامی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے کہا کہ بھارت، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز کے علاوہ آسٹریلیا یا پاکستان ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ایونٹس میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتی آئی ہے، آپ انہیں ٹاپ فور سے باہر نہیں کرسکتے جبکہ ویسٹ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہی ہے تو انہیں کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ2024؛ حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

محمد کیف نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان یا آسٹریلیا میں سے سیمی کیلئے کون اپنی جگہ پکی کرے گا لیکن اگر پاکستان سیمی یا فائنل میں کہیں ملتا ہے تو پاک بھارت میچ سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجود اسکواڈ آسٹریلیا میں 2022 ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیم سے زیادہ مضبوط ہے، اسپنرز اور فاسٹ بولرز کا اچھا کمبی نیشن ہے جو دنیا کی بڑی ٹیموں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ اسٹار اسپورٹس ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کی ٹرولنگ شروع کردی

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا، گروپ اے کی ٹاپ 2 ٹیمیں پاکستان اور بھارت 9 جون کو نیوریاک میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس میں 17 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ پاکستان، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ان میچز کا حصہ نہیں ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔