ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت

ویب ڈیسک  اتوار 19 مئ 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ‎صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے  کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کرکے پرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

ایوان صدر نے  بشکیک میں پاکستانی طلبا  کی حفاظت کیلیے اقدامات  کرنے کی ضرورت پر زور  دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‎کرغزستان میں پاکستانی طلبا کو تعلیم کیلیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت  ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے  پاکستانی سفیر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ‎طلبا کی حفاظت اور تعلیم جاری رکھنے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب کرغزستان میں پاکستانی سفیر  نے کہا ہے کہ ‎کرغزستان میں پاکستانی طلبا کی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎پاکستانی طلبا کی سیکیورٹی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں اور كرغز حکومت کے ساتھ رابطے میں  ہیں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ‎کرغز حکومت اور جامعات پاکستان واپس جانے والے طلبا کیلیے آن لائن کلاسز کا  اہتمام کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔