والدہ نے آسکر ایوارڈز کو سونے کا سمجھ کر تولیے میں چُھپا دیا تھا

میرے کچھ ایوارڈز ہدایتکاروں نے اپنے پاس رکھ لیے، اے آر رحمان


ویب ڈیسک May 22, 2024
اے آر رحمان نے 32 سے زائد فلم فیئرز ایوارڈز جیتے : فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے مرحومہ والدہ سے متعلق دلچسپ بات بتا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر رحمان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈز سے متعلق بات چیت کی جس میں اُنہوں نے بتایا کہ کس طرح اُن کی والدہ نے آسکر ایوارڈز کو چھپا دیا تھا۔

اے آر رحمان نے کہا کہ جب مجھے آسکر ایوارڈز ملے تو میری والدہ نے اُنہیں تولیے میں لپیٹ کر رکھ دیا تھا کیونکہ اُنہیں یہ لگتا تھا کہ یہ آسکر ایوارڈز سونے سے بنے ہوئے ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد، میں اُن کے کمرے میں گیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ میرے آسکر ایوارڈز تولیے میں لیپٹے ہوئے رکھے تھے، پھر میں نے اُن ایوارڈز کو اپنے دبئی فردوس اسٹوڈیو میں رکھ دیا۔

مزید پڑھیں: ماں نے زیور گروی رکھ کر اسٹوڈیو بنانے کے لیے پیسے دئیے، اے آر رحمان

اُنہوں نے کہا کہ فردوس اسٹوڈیو میں ایک عمدہ شوکیس ہے جہاں میں نے اپنے تمام انٹرنیشنل ایوارڈز رکھے ہوئے ہیں، میں نے دو آسکر ایوارڈز، دو گرامیز، ایک بافٹا اور ایک گولڈن گلوب جیتا۔

اے آر رحمان نے کہا کہ میں نے اپنے تمام بھارتی ایوارڈز اپنے آبائی شہر چنئی کے گھر میں ایک خصوصی کمرے میں رکھے ہوئے ہیں، میں نے 6 نیشنل ایوارڈز اور 32 سے زیادہ فلم فیئر ایوارڈز اپنے نام کیے۔

گلوکار نے مزید کہا کہ ان میں سے کچھ ایوارڈز مجھے نہیں ملے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایوارڈز شاید ہدایتکاروں نے اپنے پاس رکھ لیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں