فرح خان نے بالی وڈ انڈسٹری کے سب سے بڑے کنجوس اداکار کا نام بتادیا

انیل کپور اور فرح نے کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کی جس کا پرومو سامنے آیا ہے


ویب ڈیسک May 22, 2024
فوٹو : فائل

بالی وڈ کی نامور فلمساز فرح خان نے انڈسٹری کے سب سے زیادہ کنجوس اداکار کے نام کا انکشاف کیا ہے۔

فرح خان اور اداکار انیل کپور نے کامیڈین کپل شرما کے شو 'دی گریٹ انڈین کپل شو' میں شرکت کی جس کا پرومو سامنے آیا ہے۔

اس موقع پر کپل شرما نے فرح خان سے پوچھا کہ وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ کنجوس کسے سمجھتی ہیں، خود کو یا انیل کپور کو؟

فرح خان نے بتایا کہ ان کی نظر میں بالی وڈ میں سب سے زیادہ کنجوس شخص اداکار چنکی پانڈے ہیں۔




شو کے دوران ہی فرح خان نے چنکی پانڈے کو فون کیا اور ان سے 500 روپے مانگے جس پر چنکی پانڈے نے انہیں اے ٹی ایم جانے کا مشورہ دیا۔

فرح خان نے کہا کہ 50 روپے ہی دے دو تو چنکی پانڈے نے بہانہ بنایا کہ فون پر آواز ٹھیک سے نہیں آرہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں