ایپل کا ’سیلف-ہیلنگ‘ فولڈ ایبل آئی فون پر کام جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مئ 2024

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا ممکنہ طور پر ایسی فولڈ ایبل آئی فون ڈیوائس پر کام کررہی ہے جس کی اسکرین خود پر پڑنے والے نشانات اور خراشوں کو خوبخود پُر کر دے گی۔

سام سنگ، گوگل اور ون پلس جیسی ایپل کی حریف کمپنیوں کی جانب سے پہلے ہی فولڈ ایبل اسمارٹ فونز متعارف کرائے جا چکے ہیں اور اب ان ڈیزائنز میں بہتری لانے کا عمل جاری ہے۔

مثال کے طور پر سام سنگ گلیکسی فلپ اینڈ فولڈ 5 کی اسکرین قدرے پتلی ہے جس سے اس کے درمیان میں موجود خط میں کمی آتی ہے اور فون بہتر انداز میں فولڈ ہوجاتا ہے۔

ایپل نے اپنے نئے پیٹنٹ میں دو فولڈ ایبل آئی فون پروٹو ٹائپس پیش کیے ہیں اور ممکنہ طور پر کمپنی فولڈ ایبل آئی پیڈ پر بھی کام جاری ہو۔

پتلی اسکرینز کے سبب فولڈ ایبل اسمارٹ فونز پر  خراشوں اور نشانات پڑنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ساتھ ہی فون زیادہ نازک ہو جاتے ہیں اور باآسانی ٹوٹ سکتے ہیں۔

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کمپنی اسکرین پر ایک ایسی تہہ چڑھانے جا رہی ہے جو ان نشانات کو خود بخود بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔

پتلی اسکرین رکھنے والے فولڈ ایبل آئی فون کی آمد 2026 تک متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔