کراچی میں خواتین سے لوٹ مار میں ملوث میاں بیوی گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 26 مئ 2024
خواتین سے چھینے گئے 76 بیگ ، اسلحہ ، 4 موبائل فونز اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد

خواتین سے چھینے گئے 76 بیگ ، اسلحہ ، 4 موبائل فونز اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد

  کراچی: لانڈھی پولیس نے موبائل ٹریسنگ کی مدد سے خواتین سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے خواتین سے چھینے گئے 76 بیگ ، اسلحہ ، 4 موبائل فونز اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد کرلیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار جوڑے کی شناخت پلوشہ اور اس کے شوہر شہریار کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راہ چلتی ہوئی خواتین سے اسلحے کے زور پر پرس چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔

دونوں میاں بیوی کی لانڈھی کے علاقے میں ایک راہگیر خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری تکنیکی بنیادوں پر موبائل فون ٹریسنگ کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔