ایلون مسک کا طاقتورترین اے آئی سپر کمپیوٹر بنانے کا منصوبہ

ویب ڈیسک  منگل 28 مئ 2024

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک اپنے متنازعہ اے چیٹ بوٹ گروک کو چلانے کے لیے دنیا کا سب سے طاقتور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سپر کمپیوٹر بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایلون مسک اس مقصد کے لیے ایک لاکھ این ویڈیا سیمی کندکٹر چپس خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے اے آئی اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی کا یہ منصوبہ کمپنی کے سرمایہ کاری کرنے والوں کے سامنے پیش کیا گیا۔

این ویڈیا کے فلیگ شپ ایچ 100 گرافکس پروسیس یونٹس (جی پی یوز) کو استعمال کرتے ہوئے بنائی جانے والی یہ مشین موجودہ جی پی یو کلسٹرز سے کم از کم چار گُنا زیادہ بڑی ہوگی۔

ایک بلاگ پوسٹ میں ایکس اے آئی کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ کا بنیادی مرکز جدید اے آئی سسٹمز بنانا ہے تاکہ انسانیت کو بھرپور فائدہ پہنچایا جا سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔