’’ انٹرویو کے علاوہ کسی کی ضرورت ہے تو میں حاضر ہوں‘‘

ویب ڈیسک  منگل 28 مئ 2024

انگلینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی مداح سے بات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

کارڈف میں پریکٹس سیشن کیلئے جاتے ہوئے محمد رضوان اپنے مداحوں کو سلام کا جواب دیتے اور ان سے ہاتھ ملاتے دیکھائی جبکہ اس موقع پر انہوں نے دلچسپ بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرویو کے علاوہ کسی کی ضرورت ہے تو میں حاضر ہوں، جس پر فینز ہنس پڑے۔

رضوان نے برطانوی سرزمین پر آباد پاکستانی ٹیم کے مداحوں سے کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔