پی ٹی آئی کی بلے کی واپسی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

ویب ڈیسک  بدھ 29 مئ 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کیمشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے سیکشن دو کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ اور عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215، 209 اور 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف ای سی پی کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے اور پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔