سندھ میں ضلعی سطح پر ریسکیو 1122 مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

موٹروے و تمام ہائے ویز پر ہر 50 کلومیٹر پر ریسکیو سینٹر بنایا جائے گا۔


Staff Reporter May 29, 2024
موٹروے و تمام ہائے ویز پر ہر 50 کلومیٹر پر ریسکیو سینٹر بنایا جائے گا۔

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122 کے ضلعی ہیڈکوارٹرز بنائے جائیں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کے کارکردگی کے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری بحالی وسیم شمشاد، سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ، ڈی جی ریسکیو 1122 عابد شیخ سمیت دیگر شریک ہوئے اور ریسکیو 1122 کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں سیکریٹری بحالی اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ریسکیو 1122 کے ڈویژنل سطح پر ہیڈکوارٹر قائم کئے ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بنائے جائیں گے اور موٹروے و ہائے ویز پر ہر 50 کلومیٹر پر ریسکیو سینٹر بنایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں