فن لینڈ میں لائبریری کو 84 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 31 مئ 2024

ہیلسنکی: فن لینڈ میں ایک لائبریری کو 84 سال بعد سر آرتھر کونن ڈوائل کی تصنیف کردہ کتاب واپس لوٹا دی گئی۔

ہیلسنکی سینٹرل لائبریری اوڈی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ حال ہی میں ایک شخص نے ڈوائل کے تاریخی ناول ’رفیوجیز‘ کا فنش ترجمہ لائبریری کو واپس لوٹایا جس کو 26 دسمبر 1939 کو واپس کیا جانا تھا۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ دیر سے آنا کبھی نہ آنے سے بہتر ہوتا ہے۔

لائبریرین ہینی اسٹرینڈ کا کہنا تھا کہ کتاب کے 84 سال تاخیر سے واپس کیے جانے کے متعلق کچھ علم نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عموماً لائبریری سے لی گئیں کتب آخری تاریخ کے دہائیوں بعد فوت شدگان کے سامان سے برآمد ہونے کی وجہ سے لائبریری کو واپس کر دی جاتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔