- سائنس دانوں نے ڈائنو سار کی 75 ملین برس پرانی نسل دریافت کرلی
- اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت، استغاثہ کے گواہ پر جرح
- اسلام آباد ایئرپورٹ پر عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے والے 13 مسافر سہولتکار سمیت گرفتار
- حکومت کا ڈاکٹر عافیہ کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
- مخصوص نشست کیس : فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، سپریم کورٹ
- ٹائپ 1 ذیابیطس مریضوں میں ورزش کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، ماہرین
- یہ پھل ذیابیطس اور موٹاپے کو روکنے میں انتہائی معاون ہیں
- دارچینی کی ایک تہائی مصنوعات میں سیسہ دریافت
- اہرامِ مصر کے اوپر غیرمرئی بلبلوں کی نشاندہی
- حاملہ خواتین زیادہ چکنائی والی غذا سے احتیاط برتیں، ماہرین
- سینیٹ اجلاس، نمبرز پورے نہ ہونے پر حکومت نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم موخر کردیں
- سائیکڈیلکس ڈپریشن کے علاج میں استعمال ہوسکتا ہے، ماہرین
- عدلیہ میں ترامیم پر یہ سمجھتے ہیں ہم چپ کرکے بیٹھ جائیں گے تو انکی بھول ہے، عمران خان
- عمران خان کو آرمی چیف سے متعلق کل کے بیان پر نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول
- کانگو؛ حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت
- سعودی عرب سے کراچی آنیوالے مسافر میں منکی پاکس کی علامات
- "سبزی، فروٹ بیچنے والا بھی بتاسکتا ہے کوچ، کپتان کون ہو"
- قومی اسمبلی اجلاس جاری، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی عمران خان کے بیان پر شدید تنقید
- پنجاب میں ڈپٹی کمشنر اور ہوم سیکرٹری کو دفعہ 144 کا اختیار دینے کا مسودۂ قانون تیار
- سونے کی قیمت آج پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کھانسی کے دوران ران کی ہڈی ٹوٹنے کا عجیب و غریب واقعہ
فوجیان: ران کی ہڈی جسے femur کہا جاتا ہے، انسانی جسم کی سخت ترین ہڈیوں میں سے ایک ہے تاہم حال ہی میں ایک شخص کی یہ ہڈی اس وقت ٹوٹ گئی جب اس نے زور سے کھانسا۔
یہ واقعہ چین میں پیش آیا ہے جہاں ایک 35 سالہ شخص کی محض کھانسی کے دوران ران کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ فوجیان صوبے میں سیکنڈ پیپلز اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس چونکا دینے والے کیس کی اطلاع دی جہاں مسٹر یی نامی شہری کو کھانسی کے دوران فیمر میں فریکچر کا سامنا کرنا پڑا۔
اسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈکس کے ڈائریکٹر ڈونگ ژونگ کے مطابق یہ واقعہ اس لحاظ سے کافی غیرمعمولی ہے کہ متاثرہ شخص کی اتنی عمر نہیں ہے جس میں ہڈی اس درجہ کمزور ہوجائے۔
مسٹر یی نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ انہیں تیز کھانسی کے فوراً بعد شدید درد محسوس ہوا لیکن انہوں نے اسے عارضی درد سمجھ کر نظرانداز کردیا۔ تاہم جب وہ چلنے لگے تو انہیں ران میں شدید درد محسوس ہوا جس پر انہوں ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔
مسٹر یی پر کیے گئے متعدد ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کہ مسٹر یی ماضی میں ہڈیوں کی کسی بیماری میں مبتلا نہیں تھے تاہم ان کی کوک پینے کی عادت، ناقص خوراک اور ورزش کی کمی کے نتیجے میں ان کی ہڈیاں نازک ہوگئی تھیں۔
35 سالہ شہری نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ عام طور پر پانی کی جگہ سافٹ ڈرنکس استعمال کرتا تھا۔ سافٹ ڈرنکس جسم میں کیلشیم کو صحیح طریقے سے جذب ہونے سے روکتی ہیں اور اس طرح ہڈیوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔