امریکا میں مخصوص سانپ کو پکڑنے کیلیے سالانہ مقابلے کا اعلان

برمی ازگر کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کم کرنے کے لیے یہ مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے


ویب ڈیسک June 02, 2024
[فائل-فوٹو]

فلوریڈا میں حال ہی میں مخصوص سانپ کی نسل کو پکڑنے کے چیلنج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس مں پکڑنے والے کو 10،000 ڈالرز کا انعام دیا جائے گا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق فلوریڈا میں برمی ازگر (burmese python) کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کم کرنے کے لیے فلوریڈا میں ہر سال ازگر کو پکڑنے کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے۔

رواں سال سانپ کو پکڑنے کا یہ 11واں سال ہے جو 9 سے 19 اگست تک دس دن تک جاری رہے گا۔ گورنر جینیٹ نویز نے اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی جس میں فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجر ینگ اور ساؤتھ فلوریڈا کے واٹر مینجمنٹ ڈسٹرکٹ بورڈ کے ممبر رون برجیرون نے بھی شرکت کی۔

گزشتہ سال جنوبی فلوریڈا سے تقریباً 200 ازگروں کو پکڑا گیا تھا اور مقابلے میں تقریباً 1,050 افراد نے شرکت کی تھی۔

مقابلے میں سب سے لمبا سانپ پکڑنے والے اور سب سے زیادہ پکڑنے والے فرد کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ گزشتہ سال پال ہوبز نامی شہری نے 20 برمی ازگروں کو پکڑا تھا اور 10,000 ڈالر کا انعام جیتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔