رہنما پی ٹی آئی محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز

میاں محمودالرشید کو اپینڈکس کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا آپریشن کیا گیا


ویب ڈیسک June 02, 2024
میاں محمودالرشید کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کی جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا اور اپنڈکس کا آپریشن کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں محمود الرشید کو لاہور میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا اپینڈکس کا آپریشن کیا گیا اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ پروفیسر یاسین رفیع کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے میاں محمود الرشید کا اپینڈکس کا کامیاب آپریشن کردیا کیونکہ اپینڈکس کی وجہ سے ان کی حالت خراب تھی جبکہ ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کردیا۔

مزید بتایا گیا کہ میاں محمود الرشید کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ میاں محمود الرشید کو اپینڈکس کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ٹیسٹ کے بعد ان کے اپینڈکس کا آپریشن کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ میاں محمود الرشید کو 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج دہشت گردی کے مقدمات کے تحت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جہاں وہ گزشتہ برس سے قید ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں