بابراعظم کی انگلش کا مذاق! بھارتی صارف کو ڈی ویلئیرز کا کرارا جواب

ویب ڈیسک  منگل 4 جون 2024
قومی ٹیم 6 جون کو اپنا پہلا میچ میزبان امریکا کیخلاف کھیلے گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم 6 جون کو اپنا پہلا میچ میزبان امریکا کیخلاف کھیلے گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق جنوبی افریقی لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی انگلش مذاق اڑانے والے بھارتی صارف کو کرارا جواب دے ڈالا۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ سے قبل سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلئیرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر بابراعظم کا انٹرویو کیا جس میں لیجنڈری کرکٹر نے بابر سے متعلق دلچسپ سوالات بھی کیے۔

یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو پر ایک بھارتی صارف نے بابراعظم کی انگلش کا مذاق اڑایا، ریتھیک گوروو نامی صارف کے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اے بی بابر اعظم کی انگلش سننے کے بعد بمشکل ہی اپنی ہنسی قابو کر پارہے ہیں’۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بابر کی ڈی ویلیئرز سے گفتگو کی ویڈیو وائرل

صارف کے کمنٹ کے جواب میں جنوبی افریقی بیٹر نے جواب دیتے ہوئے لکھا ‘بابر کی انگریزی واضح طور پر میری اردو سے بہتر ہے جب کہ ان کی بیٹنگ کی صلاحیت شاندار ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ (بیٹنگ کی صلاحیت) زیادہ اہم ہے’۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم 6 جون کو اپنا پہلا میچ میزبان امریکا کیخلاف کھیلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔