- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی وفود کی فضل الرحمان سے ملاقات
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
- شمالی کوریا: یورینیم افزودگی کی خفیہ تنصیب کی نایاب تصویر جاری
- کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل
- آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
- ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کے ذمہ دار نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع
- پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
- گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز
- رستم میں پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ہم 10 بڑی آبادی والے ممالک میں ہیں مگر معاشی طور پر 50 ویں نمبر سے بھی نیچے ہیں، گوہر اعجاز
- ایف پی سی سی آئی کا نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان
- بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر درست نہیں، الیکشن کمیشن
- دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے بزرگ خاتون جاں بحق
بھارتی الیکشن میں مودی کی برتری کو بڑا دھچکا؛ اسٹاک مارکیٹ کریش
نئی دہلی: بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں اتحادی جماعت انڈیا ڈیولپمنٹ انکلیوسیو الائنس (I.N.D.I.A) مودی کی اتحادی جماعت کے مقابلے میں غیر متوقع طور پر حیران کن کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں ایوان زریں کے ہونے والے انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان انتخابات میں دو بڑے سیاسی اتحادوں نے حصہ لیا تھا۔
حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی حسب سابق نیشنل ڈیموکریٹک الاؤنس کے انتخابی پلیٹ فارم سے میدان میں اتری جب کہ 37 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد (I.N.D.I.A) کی قیادت کانگریس نے کی۔
خیال رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 272 نشستیں حاصل کرنے والی جماعت حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔
ابتدائی نتائج کے مطابق کانگریس کی زیر قیادت انتخابی اتحاد (I.N.D.I.A) نے حیران کن طور پر کامیابی حاصل کی ہے اور مودی کے انتخابی اتحاد کے مقابلے میں اب تک 232 نشستوں پر میدان مارلیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ الیکشن 2019 میں کانگریس اور اتحادی جماعتوں نے صرف 91 نشستوں پر ہی کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسری جانب اب تک حاصل ہونے والے نتئاج کے مطابق مودی کا انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس محض 292 نشتیں ہی حاصل کر پایا جب کہ ان کا دعویٰ 400 سے زائد نشستیں حاصل کرنے کا تھا۔
گزشتہ الیکشن میں مودی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے 352 نشستیں حاصل کرکے لینڈ سلائیڈنگ فتح حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ حالیہ انتخابات کے مراحل مکمل ہونے کے بعد ایگزٹ پولز میں مودی کے اتحاد این ڈی اے کی بڑی کامیابی کی پیشگوئی کی گئی تھی لیکن اب تک موصول ہونے نتائج اس کی نفی کرتے ہیں۔
مودی کی جماعت کی نشستوں میں کمی اور اپوزیشن کی حیران کن کامیابی پر بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔ انڈیکس 4378 پوائنٹس سے گر کر 72 ہزار پوائنٹس پر آگیا۔ یہ گزشتہ 4 برسوں میں سب سے بڑی کمی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔