بیٹی کا باپ بننے کے بعد ورون دھون کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی

اداکار اپنے کیریئر کی سب سے بڑی فلم ’بے بی جون‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جسے ایٹلی کمار نے پروڈیوس کیا ہے


ویب ڈیسک June 04, 2024
فوٹو : فائل

بھارتی اداکار ورون دھون کی ایک بیٹی کا باپ بننے کے بعد پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنے والد ڈیوڈ دھون کے ساتھ اسپتال سے باہر نکل رہے ہیں۔

ورون دھون کی اہلیہ نتاشا نے ممبئی کی ایک اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا ہے اور یہ دونوں کی پہلی اولاد ہے۔




اگرچہ ورون اور نتاشا کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی خبر سامنے آچکی ہے لیکن دونوں کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب ورون دھون اپنے کیریئر کی سب سے بڑی فلم 'بے بی جون' کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں جسے ایٹلی کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں