جنید خان کا ڈیبیو فلم ’مہاراجہ‘ کیلئے 26 کلو وزن کم کرنے کا انکشاف

’مہاراجہ‘ میں جنید کے ساتھ جیدیپ اہلاوت اور شالینی پانڈے بھی شامل ہیں اور یہ 14 جون کو نیٹ فلکس پر جاری ہوگی


ویب ڈیسک June 04, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے صاحبزادے جنید خان نے اپنی ڈیبیو بالی وڈ فلم کیلئے 26 کلو وزن کم کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے انکشاف کیا ہے کہ جنید نے دو برس کے عرصے میں اپنے جسم کو تبدیل کیا تاکہ وہ فلم کے کردار کے مطابق ڈھل سکے۔

ذرائع کے مطابق جنید خان اپنے والد کی طرح اپنے پروفیشن سے بہت زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں اسی لئے انہوں نے فلم 'مہاراجہ' کیلئے سخت ترین محنت کی ہے۔

فلم 'مہاراجہ' میں جنید کے ساتھ جیدیپ اہلاوت اور شالینی پانڈے مرکزی کردار کریں گے اور یہ 14 جون کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

'مہاراجہ' کے ساتھ جنید خان دیگر پروجیکٹس پر بھی کام کررہے ہیں اور انہیں جاپان کی مختلف لوکیشنز پر اداکارہ سائی پلوی کے ساتھ شوٹنگ کراتے دیکھا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں