- ایران نے تحقیقی سیٹلائٹ چمران-1 کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا
- جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ
- فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیلی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، متحدہ عرب امارات
- چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
- پاک بھارت تعلقات ،مکالمہ اور امن کے امکانات
- کراچی: مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں بچہ جاں بحق، دو بھائی زخمی
- مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
- کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- لاہور، پولیس اہلکاروں کے قتل اور درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
- پارلیمان کے تقدس کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیراعظم
- پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کو حمایت کیلیے منانے کی کوششیں
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
"بابر ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن، گانا گائے تو نور جہاں! ایسا نہیں ہوسکتا"
قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر بے جا تنقید سے ناراض ہوگئے۔
مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق اوپنر سلمان بٹ نے کہا کہ قومی ٹیم کے کیخلاف باتیں وہ سابق کرکٹرز کررہے ہیں جنہوں نے زندگی میں کبھی 15 پلس اسکور نہیں کیا، باقی وہ لوگ ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ بڑھانا ایک پروسس کے ذریعے ہوتا ہے، جب آپ مسلسل کھیلتے ہیں تو آپ سیکھتے ہیں اور یہ آپکی مَسل میموری کا حصہ بن جاتا ہے، اسی طرح جب آپ پریشر میں ہوتے ہیں تو بال نہیں دیکھتے نہ گیپ تلاش کرتے ہیں بلکہ وہ خود آپ سے ایسے شارٹس لگواتا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم آل راؤنڈر انجرڈ
سلمان بٹ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اس پروسس پر کام نہیں کررہے، ہم سنی سنائی باتوں پر چل رہے ہیں! سابق کرکٹرز تنقید کررہے ہیں تو طریقہ بھی بتائیں کہ کیسے اسٹرائیک ریٹ بہتر ہوگا۔
انہیں معلوم ہے کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ایک دن کا کام نہیں، وسیم اکرم کبھی شعیب اختر نہیں بن سکتے کیونکہ انکی صلاحیت ہے، اسی طرح ثقلین مشتاق، عبدالقادر نہیں بن سکتے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی انگلش کا مذاق! بھارتی صارف کو ڈی ویلئیرز کا کرارا جواب
سابق اوپنر نے کہا کہ بابر بلکل درست کہہ رہا ہے کہ وہ نہ صائم بن سکتا ہے نہ صائم بابراعظم، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ 10 میں 9 اننگز میں اسکور کرے گا جو کوہلی بھارت کیلئے کرتا ہے لیکن وہ یوراج یا سوریا کمار یادیو نہیں بن سکتا۔
سلمان بٹ نے کہا کہ ہمارے لوگ چاہتے ہیں کہ بابر ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن، گانا گائے تو نور جہاں لگے، تو ایسا ہونہیں سکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔