- ترمیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا، نائب وزیراعظم
- ضمانت پر رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ کا اپنی سیاسی زندگی کے اہم ترین فیصلے کا اعلان
- اسلام آباد؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنیوالے 2افراد گرفتار
- سوات میں بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا
- لاہور؛ 8 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والا ملزم گرفتار
- تمام پی پی سینیٹرز، ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم
- لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ
- آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی
- ن لیگی وفد کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
- چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش 'چترال ایکسپو' کا افتتاح
- چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان
- راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی موٹروے ایم ون سے برآمد
- لاہور؛ مشکوک افراد کی فائرنگ سے گشت پر مامور کانسٹیبل جاں بحق
- کراچی پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتار، اے ایس آئی زخمی
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری؛ لازمی سروس ایکٹ نافذ
- کراچی میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں بوندا باندی کا امکان
- گوادر پورٹ تک رسائی کیلیے ترکمانستان کا پاکستان کیساتھ جلد معاہدے کا امکان
- ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافہ
- سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزد
- آئینی ترمیم؛ حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکرات کا آخری دور
مودی نے استعفیٰ دیدیا؛ نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 8 جون کو ہوگی
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی مراحل مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جب کہ وہ ملک کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے 8 جون کو حلف اٹھائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل الیکشن میں 292 نشستیں حاصل کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی اتحاد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگیا۔ ملک کے نئے وزیراعظم نریندر مودی ہوں گے۔
نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیراعظم کا حلف اُٹھانے جا رہے ہیں اور آنجہانی جواہر لال نہرو کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے رہنما بن جائیں گے۔
یہ خبر پڑھیں : عوام نے فیصلہ سنادیا، مودی حکومت چھوڑ کر گھر جائیں؛ ممتابنرجی
حلف برداری کی تاریخ کا سرکاری سطح پر اعلان نہیں ہوا ہے تاہم بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس اہم دن کے لیے 8 جون کی تاریخ طے کرلی گئی ہے۔
آئین کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے الیکشن کے نتائج کے بعد نریندر مودی نے نے ملکی صدر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ جسے بھارتی خاتون صدر دروپدی مرمو نے منظور کرلیا۔
یہ خبر پڑھیں : بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے والی بی جے پی کو ایودھیا میں شرمناک شکست
صدر دروپدی مرمو کی ہدایت پر وزیراعظم نریندر مودی اگلی حکومت کی تشکیل تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
نریندر مودی نے نئی کابینہ کی تشکیل کے لیے صلاح مشورے شروع کردیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔