وزیراعظم کا دورۂ چین؛ پاکستانی و چینی کمپنیوں کے مابین معاہدوں پر دستخط

ارشاد انصاری  بدھ 5 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم کے دورۂ چین کے دوران پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے، جن کے تحت زراعت، کھاد، آئی ٹی، موبائل، ادویہ سازی، سافٹ ویئر، اور فائبر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری ہوگی۔

وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان اور وزیرتجارت نے دورے کے دوران چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر چینی کمپنیوں نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں میں چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ حکومت صرف سہولت کار ہے۔ سرمایہ کاری کے لیے نجی شعبے کومکمل فری ہینڈ دیں گے۔ چین اور پاکستان کی کاروباری شخصیات میں دوطرفہ اشتراک خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی، انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ، فارمنگ، انجینئرنگ، کنسٹرکشن اور لاجسٹک کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری ہوگی۔ سرمایہ کاری کے لیے ہوٹلنگ، ٹور ازم، کلچر، اسپورٹس گڈز،ٹیکسٹائل،ڈیکو ریشن انڈسٹری اور ائیر پورٹ ڈیزائنگ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔