بلوچستان میں تین خواتین کو کانگو وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک  بدھ 5 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کوئٹہ: عید الاضحیٰ سے قبل بلوچستان میں کانگو وائرس کے 3 کیس سامنے آگئے ہیں۔

فاطمہ جناح اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے پشین اور قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کو کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں خواتین کے خون کے ٹیسٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی، متاثرہ خواتین میں سے دو کا تعلق چمن جبکہ ایک کا قلعہ سیف اللہ سے ہے۔

ایم ایس کا کہنا تھا کہ کانگو کے شبے میں 7مریض لائے گئے تھے جن میں سے تین میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔