لاہور ٹیکسی میں رہ جانے والا 2تولے سونا اور 2لاکھ روپے نئے جوڑے کو واپس مل گئے

ٹیکسی ڈرائیور دولہا اور دلہن کو گھر میں اتار کر چلا گیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک June 06, 2024
فوٹو : فائل

لاہور پولیس نے نئے نویلے دلہا دلہن کو بڑی پریشانی سے بچاتے 2لاکھ روپے سلامی اور 2 تولے سونا واپس دلوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور دولہا اور دلہن کو گھر میں اتار کر چلا گیا لیکن گاڑی میں 2 لاکھ روپے سلامی، 2 تولے سونا اور دلہن کا قیمتی لباس گاڑی میں رہ گیا تھا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ڈرائیور اور گاڑی کو فوری ٹریس کرنے کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، چند گھنٹوں میں ایس ایچ او مصطفی آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گاڑی اور ڈرائیور کو ٹریس کر لیا۔

ایس پی کینٹ نے کہا کہ شہری طیب نے 2 لاکھ روپے، 2 تولے سونا اور دلہن کا قیمتی لباس واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔

[video width="848" height="478" mp4="https://c.express.pk/2024/06/whatsapp-video-2024-06-06-at-3.01.02-pm-1717672926.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں