عید الاضحی: لاہور میں مارکیٹیں رات 12بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت

ویب ڈیسک  جمعـء 7 جون 2024
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ نے عید الضحیٰ کے سلسلے میں مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیے، مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ویک اینڈ پر رات ایک بجے تک مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت کر دی۔

دوران سماعت، مردہ مرغیوں سے متعلق رپورٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق ٹولیٹن مارکیٹ سے 46 ہزار 670 کلو مردہ مرغی تلف کی گئی جبکہ مردہ اور مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف 94 مقدمات درج کیے گئے، گوشت کی چیگنگ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

عدالت نے سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔