- برطانیہ؛ اگلے سال جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی لگانے کا اعلان
- تحریک انصاف آئینی ترمیم پر مشروط حمایت کرنے کو تیار، ذرائع
- وینزویلا کے صدر کے قتل کی سازش پکڑی گئی؛ امریکی فوجی سمیت 6 گرفتار
- گرین لینڈ؛ جب لینڈ سلائیڈنگ سے زمین 9 دن تک تھرتھراتی رہی
- خیبر پختونخوا میں پولیس کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
- لاہور میں مردہ مرغیاں بیچنے والی خاتون گرفتار، 970 کلو مرغیاں تلف
- آئینی ترامیم؛ امید ہے مولانا ووٹ دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
- ویمنز ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز سے قبل بڑا دھچکا
- قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس، آئینی ترامیم سمیت عدالتی اصلاحات پر غور
- آئینی ترامیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا، نائب وزیراعظم
- ضمانت پر رہائی کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ کا مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ
- اسلام آباد؛ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے وارداتوں کرنیوالے 2افراد گرفتار
- سوات میں بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا روپ دے دیا
- لاہور؛ 8 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کی کوششں کرنے والا ملزم گرفتار
- تمام پی پی سینیٹرز، ایم این ایز کو پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دینے کا حکم
- لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ
- آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، مشیر اطلاعات کے پی
- ن لیگی وفد کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
- چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش 'چترال ایکسپو' کا افتتاح
- چیمپئینز ون ڈے کپ؛ بونس پوائنٹس ترمیم کا اعلان
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے دو بیٹوں سمیت 8 افراد گرفتار
اسلام آباد: وفاقی پولیس نے شہری کا راستہ روکنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے دو بیٹوں ایک کزن سمیت 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مارگلہ پولیس نے آرچرڈ لین اسکیم مری روڈ اسلام آباد کے رہائشی شیزاز خان مدعیت میں درج مقدمے پر ایکشن لیتے ہوئے تنویر الیاس کے دو بیٹوں، کزن اور ڈرائیورز کو گرفتار کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سردارعفیف صغیر ، سردار عمر تنویر، سردار عثمان تنویر ، سردار اسامہ تنویر اور سردار احمد تنویر اپنے 15/20 ساتھیوں کے ہمراہ جناح ایوینیو سے آگے روڈ پر گاڑیوں سے اسکٹنگ کرر ہے تھے اور راستہ بند کیا ہواتھا۔
شہری نے بتایا کہ میں نے موقع پاتے ہی گاڑی آگے نکالی تو مذکورہ افراد نے اُسے روک کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور گاڑٰ کو نقصان پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق مار گلہ پولیس نے سابق وزیراعظم سردار تنویرالیاس کے دو بیٹوں سردار عمر تنویر اور سردار اسامہ تنویر، ایک کزن اور پانچ دیگر افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران پانچ گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لیں جن پر پولیس لائیٹیں بھی لگی ہوئی تھیں۔
ایف آئی آر کے مطابق مدعی رات گئے فیصل ایوینیو سے ایف 10 کی جانب جا رہا تھا کہ 20 سے 25 گاڑیوں کے قافلے نے سڑک کو بلاک کیا ہوا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔