خیبرپختونخوا؛ شعبہ صحت میں اصلاحات کیلیے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس قائم

ویب ڈیسک  جمعـء 7 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں شعبہ صحت میں اصلاحات کےلیے ماہرین صحت پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

10 رکنی ٹاسک فورس کے چیئر پرسن وزیر اعلی خیبرپختونخوا ہوں گے جبکہ ٹاسک فورس صوبے میں تمام صحت کے حوالے سے اصلاحات پر بطور ایڈوائزری باڈی کام کرے گی۔

اسی طرح ٹاسک فورس کے قواعد وضوابط میں  صحت کے مراکز  کو دیکھنا اور آلات و سہولیات کو فنڈز کے انتظام کے ذریعے اپ گریڈ کرنا بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ  ٹاسک فورس درکار آلات کی اسسمنٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام ہیلتھ سسٹم کو ماڈرن سسٹم میں تبدیل کرنے کے علاوہ دیگر ایشوز کو گہرائی میں جانچے گی۔

اس سلسلے میں جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں  ڈاکٹر نظام الدین ایم ڈی ڈپلومیٹ امریکن بورڈ/میڈیسن کنسلٹنٹ، ہاسپٹل میڈیسن، ڈاکٹر جمال فضل ربی ایم ڈی ڈپلومیٹ امریکن بورڈ کارڈیو تھیوریسک واسکولر، ڈاکٹر محمد وقار خٹک  ایم ڈی امریکن ڈپلومیٹ بورڈ نفرالوجسٹ، ڈاکٹر اشفاق اللہ ایم ڈی ڈپلومیٹ امریکن بورڈ کریٹیکل کیئر میڈیسن، پلمونری میڈیسن شامل  ہوں گے۔

ان کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم خان  سائیکاٹرسٹ ایم آر سی پی سائیک،ایف آر سی پی سائیک،ڈاکٹر فتح خان حسن زئی انٹرنل میڈیسن، رسپائیٹری میڈیسن، معاذ بن بادشاہ ایم ڈی ڈپلومیٹ امریکن بورڈ انٹروینشل گیسٹرو انٹرالوجسٹ، ڈاکٹر شریف الزمان خان ایم ڈی ڈپلومیٹ امریکن بورڈ میڈیسن کنسلٹنٹ/ہاسپٹل میڈیسن اور  ڈاکٹر محمد امجد خان ڈرماٹالوجسٹ ایف آرسی پی ایچ، ایم بی بی ایس، ایف آرسی پی گلاسکو بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔