خیبرپختونخوا حکومت کا ایک ہی دن رمضان اورعید منانے کیلئے وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ

احتشام بشیر  پير 23 جون 2014
29 جون کو کراچی، بلوچستان اور خیبرپختونخواکے بلائی علاقوں میں چاند نظرآنے کاوقت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

29 جون کو کراچی، بلوچستان اور خیبرپختونخواکے بلائی علاقوں میں چاند نظرآنے کاوقت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ملک میں ایک ہی دن رمضان اور عید منانے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومت سے درخواست کی جائے گی کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو خیبرپختونخوا کی شہادتوں تک انتظار کرنے کا کہا جائے۔

چند روز قبل خبر پختونخوا کے وزیر برائے مذہبی امور حبیب الرحمن کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس طرح گزشتہ سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صوبائی فیصلے کا انتظار کیا تھا اسی طرح اس سال بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی صوبائی کمیٹی کا فیصلہ آنے تک انتظار کرے اوراجلاس ختم نہ کرے جس کے لئے وفاقی وزیربرائے مذہبی امور کوخط لکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں جب صوبائی وزیر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ حکومت کوشش کررہی ہےکہ ایک ہی دن روزہ اورعید کا انعقاد ہو، اس سلسلے میں اجلاس بھی ہوا ہے اورامید کی جاتی ہے کہ روزہ اس بار ایک ہی دن ہوگا۔

واضح رہے کہ  محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 29 جون کو کراچی، بلوچستان اور خیبرپختونخواکے بلائی علاقوں میں چاند نظرآنے کاوقت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔