سری لنکا اپنے ساتھ ’امتیازی سلوک‘ کی آئی سی سی سے شکایت کریگا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 8 جون 2024
ہمارے برعکس ایونٹ میں شریک دیگر ٹیموں کو بہتر سہولیات فراہم کی گئیں، سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو۔ فوٹو: گیٹی امیجز

ہمارے برعکس ایونٹ میں شریک دیگر ٹیموں کو بہتر سہولیات فراہم کی گئیں، سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو۔ فوٹو: گیٹی امیجز

نیویارک: ٹی 20 ورلڈکپ میں مختلف برتاؤ اورکنڈیشنز پر سری لنکا نے آئی سی سی کو شکایت کرے گا۔

سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو نے الزام عائد کیا کہ ہمارے برعکس ایونٹ میں شریک دیگر ٹیموں کو بہتر سہولیات فراہم کی گئیں، فلوریڈا میں سری لنکن ٹیم کو 7 گھنٹے انتظار کی کوفت اٹھانا پڑی تھی، اس پر سری لنکا نے باضابطہ احتجاج بھی کیا ہے، سری لنکن ٹیم کو نیویارک میں اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی مسافت پر ہوٹل میں رکھا گیا تھا جبکہ بھارتی ٹیم گراؤنڈ سے قریب ہوٹل میں مقیم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم کا ہوٹل تبدیل کریں! چیئرمین پی سی بی کا آئی سی سی کو دو ٹوک پیغام

وزیر کھیل نے کہا کہ ہم نے آئی سی سی کو اپنی شکایت جمع کرادی ہے، سری لنکن کرکٹرز کا بھی کہنا ہے کہ پریکٹس سہولیات اور وکٹیں اچھی نہیں تھیں، ہمارے لیے گذشتہ چار سے پانچ دن اچھے نہیں رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔