کراچی؛ ڈکیتی میں مزاحمت پر خاتون سمیت 3 افراد زخمی

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 8 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کراچی: رات گئے شہرکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سمیت3 افراد مسلح ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ بلدیہ کے علاقے عابدآباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے لڑکی زخمی ہو گئی۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب موچکو تھانےکے علاقے بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ کےقریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سےخاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی شناخت40 آسیہ دخترعبداللہ اور مرد کی شناخت 45 سالہ جاسم ولد رسول بخش کے نام سے کی گئی ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اُدھر ابراہیم حیدری تھانے کےعلاقے کورنگی الیاس گوٹھ بکرا منڈی کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ شعیب ولد ندیم زخمی ہو گیا جسے فوری جناح اسپتال منتقل کی گیا۔ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ۔

دریں اثنا اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے بلدیہ عابدآباد بلاک سی بلال مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 17 سالہ لڑکی عائشہ دختر عبدالقیوم زخمی ہو گئی جسے فوری طور پرسول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔