پاک بھارت میچ کے حوالے سے بُری خبر سامنے آگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 نیویارک: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آئیں گے۔

اتوار کو نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 پر ہوگا تاہم بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ویدر رپورٹس کے مطابق بھارت ٹاکرے کے روز 51 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، بارش مقامی وقت کے مطابق میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ نساؤ اسٹیڈیم میں پریکٹس! پاکستان کو موقع نہیں ملے گا؟ مگر کیوں

سنسنی خیز مقابلے کے پیش نظر بارش کی صورت میں میچ کو اضافی وقت دیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی امریکا سے اَپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔