کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے خاتون مسافر گرفتار، 2 کلو آئس برآمد

ویب ڈیسک  پير 10 جون 2024
خاتون نے آئس کو زیب تن کپڑوں کے اندر خفیہ طریقے سے چھپایا ہوا تھا۔

خاتون نے آئس کو زیب تن کپڑوں کے اندر خفیہ طریقے سے چھپایا ہوا تھا۔

 کوئٹہ: ریلویز پولیس نے منشیات کی بذریعہ ٹرین اسمگلنگ کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے کوئٹہ اسٹیشن سے دو مختلف واقعات میں بڑی مقدار میں آئس اور چرس برآمد کرلی۔

ایک واقعہ میں خاتون مسافر کو ایس ایچ او ثنااللہ شاہ نے 2 کلو آئس لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروایا۔ خاتون نے آئس کو زیب تن کپڑوں کے اندر خفیہ طریقے سے چھپایا ہوا تھا۔

دوسرے واقعے میں اسپیشل برانچ نے کارروائی کے دوران جعفر ایکسپریس کے مسافر صدام حسین سے 870 گرام آئس اور 80 گرام چرس برآمد کرلی۔

ملزم کی اسپیشل برانچ انچارج وقاص اعجاز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 پر تلاشی لی تو ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔

ملزم نے منشیات کو اپنے کپڑوں اور جوتوں کے اندر خفیہ طریقے سے چھپایا ہوا تھا۔ ریلویز پولیس نے 2.87 کلوگرام آئس اور 80 گرام چرس برآمد کرکے تھانہ ریلویز پولیس کوئٹہ میں مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔