پشاور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی

زیرالتوا مقدمات جلد نمٹانے کے لئے جولائی کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ ممریز خان خلیل


ویب ڈیسک June 11, 2024
زیرالتوا مقدمات جلد نمٹانے کے لئے جولائی کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ ممریز خان خلیل

پشاور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات دو ماہ کی بجائے ایک ماہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ ممریز خان خلیل نے بتایا کہ جولائی کے مہینے کی چھٹیاں ختم کردی ہیں، زیرالتوا مقدمات جلد نمٹانے کے لئے چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیرالتوا سول کیسز کو نمٹانے کے لئے جولائی میں خصوصی بنچز قائم کئے جائیں گے جو سول مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں گے۔

ممریز خان خلیل نے بتایا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور دیگر ججز کا مؤقف ہے کہ سائلین کو بروقت انصاف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ضروری ہیں، پشاور ہائیکورٹ اور سینئر وکلاء کی مشاورت سے خصوصی بنچ قائم کرنے کا یہ فیصلہ کیا، ہائیکورٹ کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سائلین اپنے کیسز کے بارے میں معلومات ویب سائٹ پر بھی دیکھ سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں