سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی، 11 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 11 جون 2024
(فوٹو : فائل /اے ایف پی)

(فوٹو : فائل /اے ایف پی)

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی کے دوران گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختون کے شہر لکی مروت میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبے دار میجر محمد نذیر کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ہوا جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے اور گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔