ٹی20 ورلڈکپ سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کے باعث منسوخ

امپائر نے مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کو منسوخ کر دیا، اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔


ویب ڈیسک June 12, 2024
(فوٹو، کرک انفو)

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیپال کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔


آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 23 ویں میچ میں ابر کرم خوب جم کے برسا جس کے باعث سری لنکا اور نیپال کا میچ منسوخ کر دیا گیا۔


میگا ایونٹ کے گروپ ڈی کی سری لنکا اور نیپال کے درمیان فلوریڈا میں ہونے والے میچ میں ٹاس بھی نہ ہو سکی۔


امپائر نے مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کو منسوخ کر دیا، اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔


سری لنکا کا یہ تیسرا میچ تھا جسے اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، نیپال کا میگا ایونٹ میں یہ دوسرا مقابلہ تھا اور وہ بھی اپنے ابتدائی میچ میں ہار چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں