ٹک ٹاک پر خاتون کو ہراساں کرنے والا منگیتر گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 12 جون 2024
ہراسگی کا شکار خاتون کی ملزم روی کمارسے کئی برس سے منگنی چلی آ رہی ہے۔

ہراسگی کا شکار خاتون کی ملزم روی کمارسے کئی برس سے منگنی چلی آ رہی ہے۔

  کراچی: بلیک میلنگ سے تنگ خواتین کی شکایت پر ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے میاں بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم کو گرفتار جبکہ منگیتر کو ہراساں کرنے والے ملزم اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پہلی کارروائی میں ایک جوڑے کی شکایت پر صفورا کےعلاقے سے محمد عامرنامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم خاتون کی نازیبا ویڈیو کے ذریعے میاں بیوی کو ہراساں اور رقم وصول کر رہا تھا۔

دوسری کارروائی عدالتی احکامات پر روی کمار اور اسکے بھائی سنیل کمار کے خلاف درج مقدمے کے تحت کی گئی۔ ملزم روی اپنے بھائی کی مدد سے نازیبا مواد پر مبنی ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی منگیتر اور اسکے اہل خانہ کو ہراساں کر رہا تھا۔

ہراسگی کا شکار خاتون کی ملزم روی کمارسے کئی برس سے منگنی چلی آ رہی ہے۔ ملزم کے ٹک ٹاک نازیبا مواد کمیونٹی میں پھیلانےسے متاثرہ خاتون کی بہن کو طلاق ہو گئی۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹاک ٹاک بند کردیا گیا تھا تاہم خاتون اوراہل خانہ کو علاقے سے نکلوانے کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔