رمیز کے پروگرام میں بمراہ کا مذاق! پھر وکٹ بھی وہیں گنوائی، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 12 جون 2024

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے شو میں جسپریت بمراہ کی بالنگ کیخلاف حکمت عملی بتانے والے کپتان بابراعظم کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جانے لگا۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں بھارت کیخلاف پاکستان کو شرمناک شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، 20 اوورز میں محض 120 رنز کے آسان ہدف کو قومی بیٹرز نے مشکل بنایا بعدازاں 6 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

شو رمیز راجا کا کہنا تھا کہ بابراعظم بیٹنگ کیلئے تیار ہوتے ہیں لمبا سانس لیکر جس پر کپتان نے کہا اس سے نکل آئیں، اس موقع کمنٹیٹر نے کہا کہ انہوں نے 2 سلپس لیے ہوئے ہیں جس پر بابراعظم نے کہا کہ ٹی20 میں دو سلپس کہاں؟ اگلی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر کو بمراہ نے فرسٹ سلپ میں کیچ کروایا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ رضوان نے ایک اور نا پسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اتقاق کی بات یہ تھی کہ سابق کرکٹر بابراعظم کے کیچ آؤٹ کے دوران کمنٹری کیلئے موجود تھے۔

مزید پڑھیں: ہیڈ کوچ نے سینئر کرکٹرز کو سخت وارننگ دے دی

بابراعظم نے بھارت کیخلاف 10 گیندوں پر محض 13 رنز بنائے تھے اور پویلین روانہ ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔