سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ

اسٹاف رپورٹر  بدھ 12 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 2313ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 241900روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 514روپے کے اضافے سے 207390 روپے کی سطح پر آگئی۔

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔