کراچی؛ فرمائش پوری نہ ہونے پر 10 سالہ بچے کی خود کو گولی مارکرخود کشی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 12 جون 2024
متوفی بچے نے والد کے بیگ سے پستول نکال کر خود کو گولی مارکرخودکشی کی

متوفی بچے نے والد کے بیگ سے پستول نکال کر خود کو گولی مارکرخودکشی کی

  کراچی: گھگھر پھاٹک جنگی خان گوٹھ گھرمیں فرمائش پوری نہ ہونے پر 10 سالہ بچے کے والد نے لائسنس یافتہ پستول سے خود کو گولی مارکرخود کشی کرلی۔

اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گھگھرپھاٹک جنگی خان گوٹھ کے گھر میں فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت 10سالہ بلال ولد الہیٰ بخش کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ اوغلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ متوفی بچے نے اپنے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے خود کوگولی مارکرخود کشی کی ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی بچےنے والد سے کسی چیز کی فرمائش کی تھی جو پوری نہ ہونے پر بچے نے والد کے بیگ سے پستول نکال کر خود کو گولی مارکرخودکشی کی ہے تاہم اس حوالےسے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔